کراچی کے شہید ملت انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ مرحوم اداکار و کامیڈین عمر شریف کی خدمات کے اعتراف میں شہید ملت انڈر پاس کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمر شریف کی خدمات کے اعتراف میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)، شہید ملت اور حیدر علی روڈ پر واقع انڈر پاس کو ‘عمر شریف انڈر پاس’ کا نام دے گا۔

دوسری جانب ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ملک امین اسلم نے عمر شریف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کر گئے

انہوں نے کہا کہ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے رابطے میں ہیں تاکہ عمر شریف کے جسدِ خاکی کو 48 گھنٹوں میں واپس لایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے اپیل کریں گے کہ عمر شریف کی تدفین ریاستی اعزاز کے ساتھ کی جائے۔

خیال رہے کہ لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف 2 اکتوبر کی دوپہر کو یورپی ملک جرمنی کے ہسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔

انہیں کراچی سے امریکا منتقل کرنے کے دوران طبیعت خراب ہونے پر جرمنی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کے انتقال پر شوبز شخصیات کا رنج و غم کا اظہار

عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے لہٰذا ہم سندھ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مزار کے احاطے میں تدفین کی اجازت دے۔

اہلخانہ کی درخواست پر حکومت سندھ نے نامور کامیڈین کی مزار کے میں تدفین میں اجازت دے دی۔

تاہم عمر شریف کی تدفین کب تک کی جائے گی اس حوالے سے عمر شریف کے اہلخانہ نے کچھ نہیں بتایا۔

علاوہ ازیں عمر شریف کے نام سے منسوب آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں ان کی تاریخ پیدائش اور کریئر کے آغاز کی تاریخوں کی تردید کی گئی ہے۔

گزشتہ روز کہا جارہا تھا کہ عمر شریف کا انتقال 66 برس کی عمر میں ہوا مگر ان کے اہلخانہ کی جانب سے چلائے جانے والے فیس بک پیج کی اسٹوری میں کہا گیا کہ ‘برائے مہربانی نوٹ فرمالیں کہ عمر شریف 1960 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 14 برس کی عمر میں 1974 میں انڈسٹری جوائن کی’۔

—اسکرین شاٹ
اس میں مزید کہا گیا کہ ان کا کیریئر 1974 سے 2020 کے عرصے تک محیط رہا۔

عمر شریف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ علیل تھے اور وہ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں عارضہ قلب کے علاوہ گردوں کے امراض کا بھی سامنا تھا جب کہ انہیں ذیابطیس بھی تھا۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

18 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

23 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

26 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

28 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

32 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

39 mins ago