وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا . اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کو ملنے والے توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف وفاق کی پٹیشن پرسترہ ستمبر کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا .

حکمنامے کے مطابق وفاق نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتادی تو پاکستان کے مفاد کو نقصان ہوگا . ہائی کورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور درخواست گزار ابرار خالد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی . . .

متعلقہ خبریں