پی پی ایل افسران کا بولان میں مائننگ کا متوقع دورہ، سول سوسائٹی کا احتجاج


خضدار(قدرت روزنامہ)پی پی ایل افسران کی بولان مائننگ انٹر پرائز کے وزٹ و دیگر معدنیات کے معائنہ کے سلسلے میں خضدار آمد کی اطلاع پر ، دفاع فیروز آباد کی جانب احتجاجی مظاہرہ کا اعلان، سول سوسائٹی، انجمن معذرواں سمیت مختلف یونینز و پارٹی کی جانب سے حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پی پی ایل افسران کے متوقع خضدار آمد کےموقع پر BME بولان مائننگ کمپنی کے گیٹ کے سامنے دفاع فیروز آباد کی جانب سے صبح آٹھ بجے پرامن احتجاجی مظاہرہ ودھرنا ہوگا، دفاع فیروزآباد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فیروزآباد کے بے روزگار تعلیم یافتہ انجینئرز سمیت نوجوانوں اور معزور افراد سے اپیل کی گئی ہیکہ جن لوگوں نے اپنا ڈاکومنٹ کمپنی میں جمع کیا ہے وہ اپنی کاغذات ساتھ لائیں اور دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ بولان مائننگ کمپنی خضدار کے کوئٹہ میں بیٹھے ہوئے کرپٹ آفیسرز اور 1976 سے اب تک کمپنی پر قابض ٹھیکہ دار آئین پاکستان کو ماننے کو تیار نہیں ہے وہ حقوق جوکہ آئین پاکستان مہیا کرتی ہے کہ جہاں سے کوئی بھی معدنیات دریافت ہو وہاں کے عوام کو بنیادی سہولت ان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم صحت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا لیکن کمپنی یہاں بالکل مختلف رویہ اختیار کرکے کرپشن کررہی ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago