بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئرلینڈ کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور نصف سینچری بناکر ویرات کوہلی کے ریکارڈ پر قبضہ جمالیا۔
ڈبلن میں کھیلے گئے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ کے دوران بابراعظم نے 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی تاہم 50 رنز مکمل کرتے ہی انہوں نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 39 ففٹیز کے ساتھ بابراعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا۔ ویرات 38 ففٹیز کیساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ روہت شرما نے 34، محمد رضوان اور ڈیوڈ وارنر 27،27 ففٹیز بنائی ہیں۔
بابراعظم نے مختصر فارمیٹ میں مجموعی طور پر ففٹیز کی سنچری بنانے والے چوتھے بیٹر کے طور پر بھی اپنا نام درج کروالیا،اس فہرست میں ڈیوڈ وارنر،کرس گیل اور ویراٹ کوہلی کے نام پہلے سے موجود ہیں۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں بابراعظم سب سے زیادہ 77 ٹی20میچز میں قیادت کرنے والے کپتان بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

6 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

19 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

22 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

31 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

44 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

50 mins ago