اسلام آباد(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی جیل انتظامیہ کی درخواست منظور کرلی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کردی۔ جیل حکام نے سیکورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل صوبے کی حساس ترین جیل ہے اور اس میں گنجائش سے زیادہ 7 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث مجرم اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ سیاست سے تعلق رکھنے والے ہائی پروفائل قیدی بھی اڈیالہ جیل میں ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے جیلوں پر حملے کے منصوبے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی اور اٹک جیل کو سکیورٹی خطرات ہیں ۔اڈیالہ جیل کی سکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تعاون سے فرضی مشق بھی کی گئی ۔ جیل سے ملحقہ رہائشی علاقوں کے مکینوں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی کی جارہی ہے۔ سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کی جائے
واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…
لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…