(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے
تفصیلات کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، پروگرام کے تحت چودہ سو ارب کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دئیے جائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ جزو ہیں، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کے کامیابی سےجاری سکلڈ بیسڈ اسکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
دوسری جانب پنڈورا پیپرز کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم وزیراعظم عمران خان کواس تحقیقاتی رپورٹ پر بریفنگ دے گی ، اس کے علاوہ پی ٹی آئی ارکان کے ناموں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس تحقیقات پر وزیراعظم عمران خان اہم پارٹی بیان دیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…