شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان 29 جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا آغاز کریں گے، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈیولپمنٹ ،آسان قرضے پروگرام کاحصہ ہوں گے۔حکومت نے سب سے بڑا فلاحی منصوبہ لانچ کرنے کی تیاری کرلی ، اس حوالے سے 40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔حکومت نے “کامیاب پاکستان” پروگرام 29جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ
کرلیا ، اس سلسلے میں وزیرخزانہ شوکت ترین اوروزیراعظم معاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر مملکت برائےاطلاعات فرخ حبیب بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم 29جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبےکاآغازکریں گے ، مرکزی تقریب کنونشن سینٹرمیں ہو گی، عثمان ڈار کو تیاریوں کا ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ، ملکی سطح پر “کامیاب پاکستان” پروگرام 29 جولائی سے لانچ ہوگا۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہوگا، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈیولپمنٹ ،آسان قرضے پروگرام کاحصہ ہوں گے جبکہ ہیلتھ کارڈز ،زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہیں، 40لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ اربوں روپے کا بجٹ مختص، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا ، پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ہر خاندان میں سے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کےذریعےعوام کو لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ مائیکروفنانسنگ کے ذریعےنچلےطبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago