اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور محاورہ ہے کہ ’’کھاؤ من بھاتا اور پہنو جگ بھاتا‘‘ کیونکہ جو ہم کھاتے ہیں وہ صرف ہمیں محسوس ہوتا ہے لیکن ہمارا لباس ہماری شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا اچھا یا برا اثر سامنے والے پر پڑتا ہے۔
لباس چاہے مردوں کا ہو یا خواتین کا، یہ اپنی تراش خراش اور پہناوے کی وجہ سے ہمیں دوسروں کے سامنے منفرد اور نمایاں کرتا ہے۔
آج کل کی خواتین خصوصاً لڑکیوں میں عبایا زیب تن کرنا بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے جس کے مختلف رنگ اور انداز اپنی مثال آپ ہیں۔
گڈ مارننگ پاکستان میں عبایا ایکسپرٹ عروج ناصر اور ڈیزائنر احتشام انصاری نے شرکت کی اور بتایا کہ خواتین کو چہرے کے خدوخال کی مناسبت سے کس طرح کا عبایا یا اسکارف پہننا چاہیے۔
عروج ناصر نے بتایا کہ چہرے کے خدوخال 6 طرح کے ہوتے ہیں، جن پر مختلف رنگوں اور اسٹائل کے اسکارف پہننے سے چہرہ اور شخصیت دونوں جاذب نظر لگتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بورڈ پر ان خدو خال کی تصاویر بھی دکھائیں۔
بعد ازاں عروج ناصراور ڈیزائنر احتشام انصاری نے چند ماڈلز کی مثال پیش کرتے ہوئے ناظرین کو عبایا کے اسکارف کے چناؤ اور اس کے پہننے کا سلیقہ بیان کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…