ذرائع کے مطابق پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز) کی جانب سے معاملہ پہلے سفارتی سطحوں پر اٹھایا گیا مگر اجازت نا ملی . پی ائی اے کے استحصالی رویے کی نشاندہی پر وزیر ہوابازی نے کویت ائیرلائن کو بھی روکنے کی حکم صادر کیا . ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان اور سول ایوایشن کے دباؤ پر قومی ائیرلائن کو بھی کویت آپریشن کی اجازت مل گئی . پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سےکررہا ہے . سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیر ہوابازی، سیکٹری ایوی ایشن اور سول ایوی ایشن حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا . سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہےکہ وزارت خارجہ، کویت میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں کویتی سفیر کی خصوصی کاوشوں سے آپریشن ترتیب دینے میں مدد ملی . انہوں نے مزید کہاکہ پی آئی اے پوری جان فشانی سے پاکستانیوں کی مدد اور خدمت میں مشغول رہے گی . واضح رہے کہ کویتی انتظامیہ نے کویت میں قومی ائیرلائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندی عائد کررکھی تھی، جس پرگزشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا موقف سامنے آیا کہ پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی . اس حوالے سے موقف اختیار کیا گیا کہ یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے . سی اے اے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کویتی پروازوں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے کویتی اتھارٹی کو خبر دار کر دیا گیا ہے . سول ایوی ایشن اتھارٹی کا یہ بھی کہناتھا کہ کورونا کی مشکل صورت حال کے باوجود کویتی پروازیں بلا رکاوٹ پاکستان آرہی ہیں، بارہا پی آئی اے کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی . ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ سی اے اے نے بتایا کہ کویت انتطامیہ نے ہماری درخواست کو نظرانداز کیا گیا، خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا، کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں . تاہم، سی اے اے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اب تک درخواست منظور نہ کیے جانے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کمرشل فلائٹ آپریشن کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ہے . خط میں کہا گیا کہ باہمی تجارتی تعاون کی روح کے مطابق پی آئی اے کو کویت کے لیے فلائٹ آپریشن کی منظوری نہ دی گئی تو سی اے اے بھی یکم اکتوبر سے کویتی ایئرلائنز کے حوالے سے ایسا اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگا اور کویت کی نامزد کردہ ایئرلائنز کو صرف ایک، ایک پرواز کی اجازت ہوگی . . .
(قدرت روزنامہ)پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز) نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا ہے .
تفصیلات کے مطابق پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پرکویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی
پابندی کے باعث قومی ائیرلائن کویت نہیں جا سکتی تھی جبکہ کویتی ائیرلائن آزادانہ پاکستان پرواز کررہی تھی .
متعلقہ خبریں