زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکارہ مائرہ خان کے لیے ان کی وائرل ویڈیو پر ایک مختصر نصیحتی پیغام شیئر کیا ہے . زرنش خان کا مائرہ خان کی وائرل ویڈیو پر ردِعمل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ ایک نامور شخصیت ہونا بہت بڑی ذمہ داری ہے خاص طور پر اس وقت جب ایک فرد کے روّیے اور عمل کے بارے میں بات کی جائے . زرنش خان نے انسٹا اسٹوری میں مزید لکھا کہ بہت ادب کیساتھ ، ان کی خواہش ہے کہ مائرہ خان کے پاس ایک نقطہ تھا تو اسے ادب سے بیان کیا جاتا . انہوں نے لکھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ کسی کو ’برگر‘یا ’ پینڈو‘ کہنا کسی قسم کے مرتبے یا طبقے کی عکاسی کرتا ہے . اداکارہ نے کہا کہ یہ دونوں اصطلاحات ہی توہین آمیز ہیں . اس کے علاوہ اداکارہ زرنش نے لکھا کہ آفاقی اخلاقیات کو طبقوں میں نہیں بانٹا جاسکتا ، یہ سب کے عمل پیرا ہونے کے لیے ہیں . اداکارہ نے مزید کہا کہ اور اگر صرف اچھا اور شاندار نظر آنے سے یہ پتا چلتا ہے کہ آپ معاشرے میں کتنے عزت دار ہیں تو وہ لازمی یہ بات کہیں گی کہ ہم نے خود کو برباد کرلیا ہے . تاہم انسٹا سٹوری میں اداکارہ زرنش خان نے اپنی بات کے اختتام میں مزید کہا کہ زبانی کلام آپ کے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ، اس لیے مقابلے بازی کرنا بند کریں کیونکہ آخرکار ہم سب ایک ہی قوم کا حصّہ ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زرنش خان نے اداکارہ مائرہ خان کی کلاس سسٹم پر بنائی گئی وائرل ویڈیو پر ردِعمل دے دیا .
اداکارہ زرنش خان نے اداکارہ مائرہ خان کی کلاس سسٹم پر بنائی گئی وائرل ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نامور شخصیت ہونا بہت بڑی ذمہ داری ہے خاص طور پر اس وقت جب ایک فرد کے روّیے اور عمل کے بارے میں بات کی جائے .
متعلقہ خبریں