زرنش خان کا مائرہ خان کی وائرل ویڈیو پر ردِعمل

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زرنش خان نے اداکارہ مائرہ خان کی کلاس سسٹم پر بنائی گئی وائرل ویڈیو پر ردِعمل دے دیا۔

اداکارہ زرنش خان نے اداکارہ مائرہ خان کی کلاس سسٹم پر بنائی گئی وائرل ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نامور شخصیت ہونا بہت بڑی ذمہ داری ہے خاص طور پر اس وقت جب ایک فرد کے روّیے اور عمل کے بارے میں بات کی جائے۔

زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکارہ مائرہ خان کے لیے ان کی وائرل ویڈیو پر ایک مختصر نصیحتی پیغام شیئر کیا ہے ۔

زرنش خان کا مائرہ خان کی وائرل ویڈیو پر ردِعمل

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ ایک نامور شخصیت ہونا بہت بڑی ذمہ داری ہے خاص طور پر اس وقت جب ایک فرد کے روّیے اور عمل کے بارے میں بات کی جائے۔

زرنش خان نے انسٹا اسٹوری میں مزید لکھا کہ بہت ادب کیساتھ ، ان کی خواہش ہے کہ مائرہ خان کے پاس ایک نقطہ تھا تو اسے ادب سے بیان کیا جاتا۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ کسی کو ’برگر‘یا ’ پینڈو‘ کہنا کسی قسم کے مرتبے یا طبقے کی عکاسی کرتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ دونوں اصطلاحات ہی توہین آمیز ہیں ۔

اس کے علاوہ اداکارہ زرنش نے لکھا کہ آفاقی اخلاقیات کو طبقوں میں نہیں بانٹا جاسکتا ، یہ سب کے عمل پیرا ہونے کے لیے ہیں ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اور اگر صرف اچھا اور شاندار نظر آنے سے یہ پتا چلتا ہے کہ آپ معاشرے میں کتنے عزت دار ہیں تو وہ لازمی یہ بات کہیں گی کہ ہم نے خود کو برباد کرلیا ہے۔

تاہم انسٹا سٹوری میں اداکارہ زرنش خان نے اپنی بات کے اختتام میں مزید کہا کہ زبانی کلام آپ کے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ، اس لیے مقابلے بازی کرنا بند کریں کیونکہ آخرکار ہم سب ایک ہی قوم کا حصّہ ہیں۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

8 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

19 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

39 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

50 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

56 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago