متحدہ عرب امارات نے شادی کے خواہشمند نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شادی کے خواہشمند افراد کی مدد کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے .

غیر ملکی ویب سائٹ ’خلیج ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق شادی کے خواہشمند افراد کے لیے ایک نیا پروگرام متعارف کروایا گیا ہے جس کے پیشِ نظر شادی کے بندھن میں بندھنے والے نوجوان جوڑوں کو حسب ضرورت خدمات اور مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

ابوظہبی میں اماراتی جوڑے جو شادی کرنا چاہتے ہیں اپنی مرضی کے مطابق خدمات کے ساتھ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (DCD) کے ذریعے اضافی فوائد سے مستفید ہو سکیں گے .

جَلد از جَلد شادی کرنے والے جوڑوں کو اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروانے کی ترغیب دی جا رہی ہے . میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پرگرام سے شادی کے خواہشمند افراد خاندانی اور نفسیاتی امور سے متعلق مشاورت بھی حاصل کر سکیں گے . میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بار جب منگنی کرنے والے جوڑے ’میڈیم گولڈ کارڈ‘ ہولڈر بن جائیں گے تو وہ شادی کے اخراجات پر رعایت کے حقدار ہوں گے جیسے کہ شادی کے ہال، شادی کے اسٹیج اور مہمانوں کے لیے میز کی سجاوٹ، فوٹو گرافی، لائٹنگ، آواز، موسیقی، پھول، دلہن کا لباس وغیرہ .

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پروگرام میں خود کو رجسٹر کروانے والے جوڑے ہوٹلوں، جائیداد، فرنیچر، زیورات، سفر وغیرہ پر بھی رعایت حاصل کر سکتے ہیں . اس پروگرام سے متعلق لیفٹیننٹ کرنل احمد بوہارون الشمسی نے کہا ہے کہ جو شہری خاص طور پر جو شادی کرنے جا رہے ہیں ان کے لیے حکومت نے ’میڈیم کارڈ پروگرام‘ اور ’میڈیم سینٹر فار فیملی فلورشنگ‘ کے ممبرز کو بہت سے خصوصی فوائد اور پیشکشیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کرنے کا ارادہ رکھنے والے اماراتیوں کے لیے ’میڈیم فیملی پریپریشن سینٹر پروگرام‘ میں اندراج کی شرائط کا اعلان جلد کیا جائے گا . اس کے علاوہ ’میڈیم سینٹر فار فیملی فلورشنگ‘ کے آغاز پر میڈیم کارڈ کے حقدار ہونے کی شرائط الگ ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں