متحدہ عرب امارات نے شادی کے خواہشمند نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شادی کے خواہشمند افراد کی مدد کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’خلیج ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق شادی کے خواہشمند افراد کے لیے ایک نیا پروگرام متعارف کروایا گیا ہے جس کے پیشِ نظر شادی کے بندھن میں بندھنے والے نوجوان جوڑوں کو حسب ضرورت خدمات اور مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابوظہبی میں اماراتی جوڑے جو شادی کرنا چاہتے ہیں اپنی مرضی کے مطابق خدمات کے ساتھ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (DCD) کے ذریعے اضافی فوائد سے مستفید ہو سکیں گے۔

جَلد از جَلد شادی کرنے والے جوڑوں کو اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پرگرام سے شادی کے خواہشمند افراد خاندانی اور نفسیاتی امور سے متعلق مشاورت بھی حاصل کر سکیں گے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بار جب منگنی کرنے والے جوڑے ’میڈیم گولڈ کارڈ‘ ہولڈر بن جائیں گے تو وہ شادی کے اخراجات پر رعایت کے حقدار ہوں گے جیسے کہ شادی کے ہال، شادی کے اسٹیج اور مہمانوں کے لیے میز کی سجاوٹ، فوٹو گرافی، لائٹنگ، آواز، موسیقی، پھول، دلہن کا لباس وغیرہ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پروگرام میں خود کو رجسٹر کروانے والے جوڑے ہوٹلوں، جائیداد، فرنیچر، زیورات، سفر وغیرہ پر بھی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔اس پروگرام سے متعلق لیفٹیننٹ کرنل احمد بوہارون الشمسی نے کہا ہے کہ جو شہری خاص طور پر جو شادی کرنے جا رہے ہیں ان کے لیے حکومت نے ’میڈیم کارڈ پروگرام‘ اور ’میڈیم سینٹر فار فیملی فلورشنگ‘ کے ممبرز کو بہت سے خصوصی فوائد اور پیشکشیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کرنے کا ارادہ رکھنے والے اماراتیوں کے لیے ’میڈیم فیملی پریپریشن سینٹر پروگرام‘ میں اندراج کی شرائط کا اعلان جلد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ’میڈیم سینٹر فار فیملی فلورشنگ‘ کے آغاز پر میڈیم کارڈ کے حقدار ہونے کی شرائط الگ ہوں گی۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

6 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

6 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

6 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

6 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

8 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

8 hours ago