“یہ ناقابل قبول ہے”، ماہرہ خان کا لٹریچر فیسٹیول حملے پر بیان آگیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں پیش آنے والے واقعے پر اپنا بیان جاری کردیا۔ ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شائقین سے تقریر کررہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ طویل نوٹ بھی جاری کیا جس میں اُنہوں نے فیسٹیول میں اُن پر ہجوم کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر بات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ تقریب میں جو کچھ بھی ہوا وہ غیرضروری اور ناقابلِ قبول تھا، ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ اسٹیج پر کچھ پھینکنا غلط ہے چاہیے وہ کاغذ کے جہاز میں لپٹا ہوا پھول ہی کیوں نہ ہو۔
ماہرہ خان نے کہا کہ بعض اوقات، میں ایسے واقعات پر خوفزدہ ہوجاتی ہوں، ناصرف اپنے لیے بلکہ تقریب میں موجود دیگر ہجوم کے لیے بھی ڈر جاتی ہوں کیونکہ کسی بھی ایک بدمعاش کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ تقریب سے واپسی پر کسی نے کہا کہ اب کوئٹہ میں دوبارہ کوئی فیسٹیول نہیں ہوگا تو میں نے اُن کی بات سے اختلاف کیا کیونکہ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے، تقریب میں 10 ہزار شائقین موجود تھے جنہوں نے اپنی محبت دکھائی، اُن میں صرف ایک بدمعاش تھا جس نے یہ حرکت کی تو ہم اُس کی وجہ سے اپنا کام نہیں روک سکتے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمیں پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی مزید تقریبات منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اس طرح کی تقریبات کے آداب سیکھ سکیں۔
آخر میں ماہرہ خان نے کوئٹہ کے شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں انتہائی حیرت انگیز لوگوں سے ملی، ہم نے کوئٹہ کے خوبصورت موسم میں لذیذ کھانے کھائے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے کوئٹہ سے پیار ہے اور میں انشاء اللہ دوبارہ بھی کوئٹہ آؤں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں ماہرہ خان کی تقریر کے دوران ہجوم کی جانب سے اداکارہ پر کوئی نامعلوم چیز پھینکی گئی تھی۔
ماہرہ خان نے اپنی تقریر روکی اور شائقین سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی طرف نامعلوم چیزیں پھینکی جارہی ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ…

13 mins ago

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے…

16 mins ago

انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر…

18 mins ago

بشریٰ بی بی رہائی کے بعد کہاں قیام کریں گی؟ وکیل خالد یوسف کا اہم بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے…

21 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل…

24 mins ago

زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی،چیف جسٹس پاکستان اور وکیل فاروق ملک میں مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے عدالتی عملے نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا…

37 mins ago