وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، وفاق بلوچستان کو اپنی اکائی تسلیم نہیں کرتا، قوم پرست رہنما


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماءثناءبلوچ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن کی بجائے آکشن کیاگیا۔ سیندک کی لوٹ مار ہوئی اب ریکوڈک کا سودا کیا گیا۔ سی سی آئی کی میٹنگ میں لاکھوں لوگوں کو آبادی سے نکال کر مسنگ کردیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بیوٹمز میں پاکستان لٹریسی فیسٹیول میں منعقدہ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں بیڈگورننس اور بدامنی کی وجہ سے مسائل ہیں گورننس کو بہتر بناکر حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے لیکن صوبے کے وسائل کو بے دریغ طریقے سے لوٹا جارہا ہے جس طرح سیندک کی لوٹ مار ہوئی اب ریکوڈک کا جو سودا کیا گیا اس پر بھی لوگوں کے شکوک و شبہات ہیں ہمیں آئین پر عمل پیرا ہوکر لوگوں کو ان کا حق دینا ہوگا ہمیشہ الیکشن کو متنازعہ بنایا جاتا ہے پہلے سلیکشن ہوتی تھی اب آکشن ہوئی ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناءبلوچ نے کہا کہ آئین پر عمل نہیں ہورہا جس کی وجہ سے بلوچستان کے مسائل جوں کے توں ہے لاپتہ افراد کا مسئلہ گھمبیر سے گھمبیر تر ہوتا جارہا ہے کوئی اس پر توجہ نہیں دے رہا اور لوگوں کے حقوق کے حصول کو ممکن نہیں بنایا جارہا سی سی آئی کی میٹنگ میں لاکھوں لوگوں کو آبادی سے نکال کر مسنگ کردیا گیا کسی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی بلوچستان میں الیکشن کو ہمیشہ سلیکشن کے ذریعے مکمل کیا گیا اس لئے لوگوں کی شکایات اور تحفظات رہے ہیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جب تک آئین پر عملدرآمد نہیں ہوتا لوگوں کی شکایات رہیں گی اور دھاندلی زدہ الیکشن کو کوئی بھی جماعت تسلیم نہیں کرسکتی اس لئے ہمیں صحیح سمت کا تعین کرناہوگا۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ ملک کے 25 کروڑ عوام نے الیکشن کو مسترد کردیا ہے کیونکہ دھاندلی زدہ الیکشن کو آکشن کیا گیا ہے کیونکہ وفاق بلوچستان کو اپنی اکائی تسلیم نہیں کرنے کے لئے تیار نہیں اور فیڈریشن بلوچستان کو اپنا حصہ تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی حقوق دینے کے لئے تیار ہے اس لئے صوبے کے حالات ابتر ہے انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتوں کے ایک اعلیٰ آفیسر سیاسی جماعت بناکر 5 سال تک حکومت چلاتے ہیں اور اس کے بعد آنے والے الیکشن کی بجائے سلیکشن کرتے تھے لیکن اس بار الیکشن کو سلیکشن کی بجائے آکشن کیاجو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔

Recent Posts

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

5 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

12 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

30 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

39 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

42 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

1 hour ago