تمام دوست گفت و شنید کے ذریعے اختلافات دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹرمیر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ تمام دوست گفت وشنید کے ذریعے اختلافات دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں وفد نے میرعبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی اور معاملات کے حل سے متعلق بات چیت ہوئی . ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .

میرسرفراز بگٹی نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد گئے ہیں ہم چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں میرعبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ گئے جہاں سیاسی گفت وشنید ہوئی معاملات کوبہتر کرنے کی کوشش کی گئی بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات سے کسی کا تعلق نہیں یہ پارٹی کااندرونی معاملہ ہے انہوں نے کہاکہ ناراض ارکان کے تحفظات اور خدشات مذاکرات کے ذریعے حل کرینگے چیئرمین سینیٹ ایک دن قیام کے بعد اسلام آباد چلے گئے اور شاید کل یا پرسوں واپس آجائیں،انہوں نے کہاکہ پارٹی کے ناراض ارکان کی اعداد وشمار کاعلم نہیں تاہم تمام دوست مسائل کو گفت وشنید کے ذریعے حل کی کوشش کررہے ہیں،

. .

متعلقہ خبریں