حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے، بینظیر اور ذوالفقار علی بھٹونے عوام کیلئے قربانی دی ہیں، پیپلزپارٹی نے صنعت کو زندہ کرنا ہے حب، بوستان تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں جمعرات کو میونسپل کارپوریشن حب کے رکن گل حسن سمیت 12کو نسلرز کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی اور بھو تانی عوامی پینل سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کے موقع پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا کہ حب کے عوام کے لئے بہت کچھ کرنے کا سوچھا ہے حب پاکستان کا دل ہے صدرآصف علی زرداری کا فوکس پورے ملک پر ہے صدر مملکت نے حب کے ساتھ ڈی ایچ اے کے لئے 40 ہزار ایکڑ زمین الاٹ کی ہے اور 3ارب روپے مالیت کی تر قیا تی کام ہو رہے ہیں ، پیپلز پارٹی حب کے عوام کومزید سہو لیات فراہم کر نے کے لئے اقدامات اٹھائیگی۔ انہوں نے کہاکہ حب شہر کے لئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں تمام دوستوں کے ساتھ ملکر حب کو تر قی کی جانب گامزن کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے ،بی بی شہید نے عوام کیلئے قربانی دی ہیں جلد ہی صد مملکت آصف علی زرداری حب اور گوادر کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک میں جا ری تر قیاتی کاموں پر نظر رکھی ہو ئی ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی دن رات کام کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ صوبے کے عوام کو مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی جس محنت سے صوبے کو چلا رہے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے صنعت کو زندہ کرنا ہے حب، بوستان تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن حب کے رکن گل حسن نے کہا کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیاآج کے بعد ہمارا بی اے پی سے کوئی تعلق نہیں ہوگاپارٹی قیادت اور علی حسن زہری کے حکم پر لبیک کہیں گے میونسپل کارپوریشن میں میئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے،انہوں نے کہاکہ سر دار محمد صالح بھوتانی ہمارے لئے قابل قدر ہے لیکن انکے دور اقتدار میں حب شہر میں کوئی تر قیا تی کام نہیں کروائے گئے لیکن امید ہے کہ پیپلز پارٹی حب میں تر قیاتی کام کروائیگی ہم سیا سی کارکن ہیں اور وہاں جائیں گے جہاں عوام کے کام ہوں گے حب شہر میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ ہے۔

Recent Posts

حکومت کا پی آئی اے کی نیلامی کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے…

1 min ago

علی امین گنڈاپور نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، مشترکہ مفادات…

11 mins ago

شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پی ٹی آئی رہنما اور سابق…

20 mins ago

ڈیل نہیں ہوگی، 24 نومبر کو پورا پاکستان نکلے گا، کنول شوزب

رانا ثناء اللہ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی…

40 mins ago

“بابر تیری ٹی20 وچ جگہ نہیں بنتی” شائقین کرکٹ نے بابراعظم کو ’غصہ‘ دلا دیا

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کیخلاف تاریخی ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد پاکستان کی…

44 mins ago

بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج سے متعلق تمام رہنماوں کو وارننگ جاری کر دی

پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

1 hour ago