کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ملاقات میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی بھی موجود تھے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی خالی اسامیوں کو جلد مشتہر کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں ویٹرنری ڈاکٹرز کو سافٹ لون پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ فراہم کئے جائیں گے اس پروگرام کے تحت ویٹرنری ڈاکٹرز فیلڈ میں اپنے خدماتی مراکز قائم کرسکیں گے اور اپنے اپنے اضلاع میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرکے مال دار طبقے کو سہولیات کی فراہمی اور پروقار طریقے سے اپنا روزگار شروع کرنے کے قابل ہوں گے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دنیا کارپوریٹ فارمنگ کی طرف جارہی ہے، ہمیں بھی کارپوریٹ فارمنگ پر توجہ دینی ہوگی، وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ بلوچستان میں موثر پالیسیاں تشکیل دیکر ویٹرنری خدمات کی فراہمی کے لئے نوجوانوں کو موزوں مواقع فراہم کریں گے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…
سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…