ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ بازار’ میں تاجدار کا کردار کرنے والے بھارتی اداکار طہٰ شاہ نے کہا ہے کہ اُن کی اداکاری کا فواد خان سے موازنہ کرنا فخر کی بات ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار طہٰ شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا اور ساتھ ہی سیریز کے بعد مداحوں سے ملنے والی محبت پر بھی بات کی۔
اس انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے طہٰ شاہ سے پوچھا کہ مداح ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں آپ کے چہرے اور کردار کا فواد خان اور وکی کوشل سے موازنہ کر رہے ہیں تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے طہٰ شاہ نے کہا کہ میرے لیے چہرے اور کردار کا موازنہ اتنی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ میرے لیے زیادہ اہم یہ ہے کہ لوگ میری اداکاری کا موازنہ بڑے اداکاروں سے کریں۔
طہٰ شاہ نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی اور میرے لیے فخر کی بات ہے کہ شائقین نے سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں میری اداکاری کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل جیسے بڑے اور منجھے ہوئے اداکاروں سے کیا ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ رومانس کے شائقین نے میرا موازنہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے رومانس کے ساتھ کیا، یہ بھی میرے لیے فخر کی بات ہے۔
واضح رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔
اس سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ، شرمین سیگل، طہٰ شاہ اور فردین خان شامل ہیں۔
‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا جبکہ اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…