شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری دفاع سے پیر تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لے کر جمع کروانے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے خاص طور پر آئی ایس آئی کو نامزد کیا ہے۔ سیکرٹری دفاع بتائیں احمد فرہاد اسلام آباد سے کیوں اور کیسے لاپتہ ہوئے ؟ آئی ایس آئی اور ایم آئی سے رپورٹس لیکر سیکرٹری دفاع رپورٹ جمع کروائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ عدالت کو پولیس حکام نے بتایا کہ جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور جیو فنسنگ کی جا رہی ہے۔ جہاں سے احمد فرہاد لاپتہ ہوئے وہاں سیف سٹی کیمرے نہیں ہیں۔ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو بھی خطوط لکھ دئیے ہیں

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

7 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

10 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

18 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

20 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

22 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

23 mins ago