وزیراعظم کا مہنگائی بڑھنے کا پھر اعتراف

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کا پھر اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرضوں کے باوجود لوگوں پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ پروگرام ہمیں 74 سال پہلے شروع کرنا چاہیے تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے فائدے کے لیے ہی اسلامی شریعت پر چلنے کا کہا گیا، رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے پہلی فلاحی ریاست بنائی، پھر خوش حالی آئی، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے سے ہم ترقی کے راستے پر چل نکلیں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں غلط معاشی پالیسیاں اختیار کی گئیں، ملک میں فلاحی ریاست کے فیصلے پر کبھی عمل نہیں ہوا ہم نے پہلے سرمایہ جمع کرنا چاہا، پھر فلاحی اسلامی ریاست بنانا چاہی۔

ان کا کہنا ہے ریاست مدینہ میں جو کام کیا گیا وہ حقیقت ہے، خام خیالی نہیں، چین نے مدینے کا ماڈل فالو کیا اور ترقی حاصل کی، چین نے غربت کے خاتمے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے، چینی صدر نے حال ہی میں اعلان کیاکہ وہاں انتہائی غریب نہیں رہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بزرگوں کے اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا، اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا گیا، نصاب تعلیم بھی ایک نہیں رکھا گیا، جس سے اشرافیہ نے فائدہ اٹھایا، نیچے سے اوپر آنے والے بھی اس نظام سے فائدہ اٹھانے والے بن گئے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب لانے کا اہم کام کیا گیا، ناانصافی پر مبنی تعلیمی نظام کو بچانے کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں، ناانصافی کے حامیوں کو شرم نہیں آتی۔

اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 1700 کی دہائی میں ہندوستان کا جی ڈی پی 24 فیصد تھا، بھارت میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پاکستان سے دگنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس اور لیوی نیچے لے آئے ہیں، سیلز ٹیکس اور لیوی نیچے لانے سے پیٹرول زیادہ مہنگا نہیں ہوا، پاکستان پیٹرول کا برآمدی ملک نہیں، پھر بھی یہاں نرخ کم ہیں، کوشش کی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام ملک کا بہترین منصوبہ ثابت ہوگا، اس منصوبے سے غریبوں کی حالت بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، غریبوں کی مشکلات کا احساس ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ نچلے طبقے کو کوئی تکلیف نہ ہو، دنیا میں تیل کی قیمت پچھلے چند مہینوں میں 100فیصد بڑھی، پاکستان میں 22 فیصد بڑھائی ہے، جن ممالک سے تیل نکلتا ہے ان کے علاوہ پاکستان سب سے کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کررہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں گندم کی قیمت 37 فیصد بڑھی، پاکستان میں قیمت 12 فیصد بڑھائی ہے، دنیا میں چینی کی قیمت 40 فیصد بڑھی ہے، پاکستان نے21 فیصد بڑھائی ہے۔

Recent Posts

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

5 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

11 mins ago

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

24 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

28 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

35 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

42 mins ago