وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف سے چیئرمین وانگ جائی چینگ (Wang Jaicheng) کی قیادت میں چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز (MCC Tongsin Resources) کے وفد نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی، جس میں کمپنی کی جانب سے پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
کمپنی نے پاکستان میں منرل پارک بنانے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی ہر بُرے وقت میں مدد کی ہے، جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی مشکور ہے۔ وزیرِ اعظم نےچینی کمپنی کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں کان کنی سے لے کر برآمدی اشیا کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے معدنیات نکالنے، ان کی پراسسینگ اور ان کی مصنوعات کو برآمد کرنے کے لیے سرمایہ کاری کو مکمل سہولت دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ وفاقی وزرا اور افسران کو چینی کمپنی کے ساتھ مشاورت اور مشاورتی عمل میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور صوبے کے متعلقہ اداروں و اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

5 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

16 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

23 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

28 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

37 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

44 mins ago