بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی، منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک روپے 45 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑے گا اور اس کا اطلاق جولائی سے ستمبر تک ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیپرا وسیم مختار چوہدری کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی۔
کورنگی کراچی ایسوسی ایشن کے نمائندے نے مہنگی بجلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان حالات میں انڈسٹری بند ہوجائے گی۔ پاور ڈویژن حکام نے اضافے کا اطلاق فوری طور پر لگانے کی استدعا کی۔
دوران سماعت صارفین نے نیٹ میٹرنگ سے متعلق سوالات کیے کہ نیٹ میٹرنگ بڑھنے کی صورت میں گرڈ اسٹیشن سے بجلی کون خریدے گا؟ کیا نیٹ میٹرنگ ریٹ کم ہو ریے ہیں؟ ان پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جب ہمارے پاس نیٹ میٹرنگ کا معاملہ آئے گا تو دیکھ لیں گے۔ اپنی بریفنگ میں نیپرا حکام نے بتایا کہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 2 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 1 روپے 45 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑے گا۔ اطلاق جولائی سے ستمبر تک ہوگا۔ چئیرمین نیپرا نے کہا کہ حیسکو نیپرا اتھارٹی کو انتہائی اقدام پر مجبور کر رہی ہے جس کے خلاف فیصلے میں خود نوٹ لکھوں گا۔ پاور ڈویژن نے بھی حیسکو کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کروائی۔
ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ایسی شکایات آرہی ہیں کہ شرم آ جاتی ہے، چئیرمین نیپرا نے حیسکو کے خلاف فیصلے میں خود نوٹ لکھنے کا اعلان کیا۔

Recent Posts

بچی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے والا استاد ہیرو نہیں ، حقیقت سامنے آگئی

دو روز قبل سوشل میڈیا پر سرکاری سکول ٹیچر عامر غوری کی شدید زخمی حالت…

56 mins ago

اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر ہوتی ہے، چیف جسٹس

قومی اسمبلی میں متناسب نمائندگی کے ذریعے خواتین کی 50 نشستیں رکھی گئی ہیں، چیف…

59 mins ago

خود گریڈ اسٹیشن جا کردیکھوں گا کہ گوادر کی بجلی کہاں کہاں تقسیم ہورہی ہے،مولانا ہدایت الرحمان

گوادر (قدرت روزنامہ)گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے…

1 hour ago

پنجگور، سکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو بچیاں زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے سراواں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں…

1 hour ago

خضدار میں نوجوان کے قتل کیخلاف ورثاء کا میت کے ہمراہ احتجاج ،شاہراہ کو بلاک کر دیا

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار کے تحصیل باغبانہ میں نوجوان محمد خان زہری کی قتل کے خلاف…

2 hours ago

سیکنڈری ایجوکیشن کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تین سو فیصد اضافہ کیا گیا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان…

2 hours ago