کراچی میں منشیات فروش گینگ کی خاتون رکن گرفتار، آئس برآمد


کراچی(قدرت روزنامہ) ایس آئی یو پولیس نے جمشید روڈ پٹیل پاڑا فاطمہ بائی اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گینگ کی خاتون رکن کو گرفتار کرکے آئس برآمد کرلی .
ایکسپریس کے مطابق اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر جمشید روڈ پٹیل پاڑا فاطمہ بائی اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گینگ کی خاتون رکن آسیہ زوجہ شعیب دختر محمد صدیق کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 210 گرام آئس برآمد کرلی .


ایس ایس پی، ایس آئی یو عدیل حسین چانڈیو کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمہ نے انکشاف کیا ہے وہ بدنام زمانہ منشیات فروش سلمیٰ، امان اور اس کے داماد عنایت سے منشیات لے کر کراچی کے مختلف مقامات پر فروخت کرتی تھی .
ملزمہ کے مزید انکشاف کے مطابق سلمیٰ، امان اور عنایت کوئٹہ سے منشیات بذریعہ بس اور دیگر ٹرانسپورٹ کے ذریعے کراچی منگواتے ہیں جو کہ ملزمہ اور دیگر گینگ ممبران شہر میں فروخت کرتے ہیں، گرفتار ملزمہ کے خلاف ایس آئی یو میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں