شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقامی عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں ایک دن کے ریمانڈ پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل میں دیتے ہوئے جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا اور 8 افراد کو گرفتار کیا۔این سی

بی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ معروف بالی وڈ اداکار کے بیٹے کو حراست میں لیا گیا تاہم بھارتی میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آریان خان اس وقت این سی بی کی تحویل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکار کے بیٹے سے تفتیش کی جارہی ہے اور ان سے ساحل کے کنارے پارٹی سے متعلق بھی سوالات کیے جا رہے ہیں۔این سی بی ذرائع کے مطابق آریان خان کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

7 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

27 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

38 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

44 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

52 mins ago

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 hour ago