وزیراعلیٰ بلوچستان کا پی ڈی ایم اے کیلئے علیحدہ سے بجٹ مختص کرنیکا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان و چیئرمین پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیشن کا فیصلہ ساز اجلاس جمعہ کو یہاں وزیراعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کی جانب سے ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ دی گئی کمیشن نے ژوب ڈویژن میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ویلیجز کے قیام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے منصوبے سے متعلق ورکنگ پیپر پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ پی ڈی ایم اے کی امداد و بحالی سرگرمیوں کے لئے علیحدہ سے بجٹ مختص کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے صوبائی سطح پر آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا کمیشن نے پی ڈی ایم اے کو محکمہ خوراک کے زیر انتظام سائیلوز کی حوالگی سے متعلق تجویز پر باقاعدہ سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی کمیشن نے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ایکٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی ،قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، رکن صوبائی اسمبلی میر ظفر زہری چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سیکرٹری لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ محمد طیب لہڑی ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم ایم اے جہانزیب خان سمیت بورڈ کی اراکین نے شرکت کی۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

37 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

44 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

53 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago