وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ معدنیات پر پہلا حق علاقے کے عوام کا ہوتا ہے، پی پی ایل صوبے کے ساتھ معاہد ہ کرنے کو تیا رنہیں، بجٹ میں ہمارے پاس دس کلو میٹر روڈ بنانے کے پیسے نہیں، وفاق این ایف سی میں طے شدہ حصہ دینے سے انکاری ہے، وفاق ہمیں اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بناسکتے ہیں، کوئٹہ سے ہوائی جہاز کا ٹکٹ پچپن ہزار ہوگیا ہے، بلوچستان کو لاوارث سمجھ کر خسارے کے محکمے دیے گئے ہیں، اٹھارہویں ترمیم سے ہمیں فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے . .

.

متعلقہ خبریں