کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے: دفتر خارجہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر کرغستان میں تعینات پاکستانی سفیر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم کیلئے پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کرغستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک طلبہ گھروں پر رہیں۔
اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوگئی ہے، پاکستانی طلبہ بھی ہنگاموں کی زد میں آگئے اور مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے حملوں میں 3 پاکستانی طالب علموں کی ہلاکت ہو چکی ہے تاہم جیو نیوز ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کر سکتا۔
مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔
پاکستانی طلبہ نے کہا کہ ہاسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے، طلبہ نے پاکستان سفارت خانے کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

6 mins ago

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

15 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

25 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

36 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

43 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

52 mins ago