پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئیں۔
ندا ڈار نے 137 ویں وکٹ حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کی میگن شوٹ کی 136 وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
خیال رہے کہ انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65 رنز سے ہرادیا تھا، تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ ویمنز کو دو صفر کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔
انگلینڈ ویمنز کے 6 وکٹوں پر 144 رنز کے جواب میں پاکستان ویمنز صرف 79 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago