پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی


کراچی (قدرت روزنامہ)ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد 10 گھنٹے بعد پرواز واپس کراچی میں اتار لی گئی۔
پرواز پی کے781 اسلام آباد سےکینیڈا کیلئےروانہ ہوئی تھی، روس کی فضائی حدود میں پاکستانی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد پی آئی اے حکام کی ہدایت پر بوئنگ 777 طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑا گیا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی معمولی نوعیت کی ہے، کپتان نے بحر اوقیانوس پر پرواز سے واپسی کو ترجیح دی، کراچی میں مسافروں کو ایئرپورٹ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کیلئے پرواز کو آج دوپہر ایک بجے روانہ کیا جائے گا۔

Recent Posts

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں وزارتیں مانگ لیں

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں 3 وزارتیں مانگ…

2 hours ago

پاک بحریہ نے ہزاروں ڈالرز کی منشیات ضبط کرلی،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات…

2 hours ago

کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اور نوجوان سے زندگی چھین لی

  کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ڈکیتوں نے ایک اور نوجوان سے جینے کا…

3 hours ago

آج والدین کی بے لوث محبت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، مریم نواز کا خصوصی پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ''والدین کے عالمی دن'' پراپنے…

4 hours ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے باہر ہونیوالے حسن علی کی معنی خیز پوسٹ

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے باہر ہونے والےفاسٹ بولر…

4 hours ago

کرکٹر شبمن گل سے شادی کی خبروں پر بھارتی اداکارہ کا ردعمل آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ ردھیما پنڈت نے کہا ہے کہ شبمن گل سے میری…

4 hours ago