اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں میں مکین سراپا احتجاج ہوگئے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے متعدد علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
کراچی کے علاقے لائنز ایریا کے مکینوں نے بجلی بندش کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بل ادا کرنے کے باوجود 3 دن سے بجلی نہیں دی جا رہی۔
اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لائنز ایریا میں عدم ادائیگیوں کے باعث بجلی منقطع کی گئی، نادہندگان پرواجب الادا رقم 1 ارب 60 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔
مظاہرین نے رات گئے لکی اسٹار کے قریب شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیا، یہی نہیں مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر کے ٹریک کھلوایا، کئی گھنٹوں سے بند کو ریڈور تھری بھی کھلوا دیا گیا جس کے بعد ٹریفک بحال ہوگئی۔
واضح رہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…