چونگ چنگ(قدرت روزنامہ)چین میں ایک شہری متنازع قسم کی ورزش کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جس میں صرف ٹھوڑی کے سہارے پورے جسم کو ہوا میں معلق کرنا ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک 57 سالہ شہری نے گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک چمڑے کے حصے پر خود کو ٹھوڑی کے بل لٹکا لیا اور اسی دوران پیش آئے حادثے میں اس کی موت ہوگئی۔
پولیس کے بیان کے مطابق شہری نے ٹھوڑی کے بجائے اپنی گردن رکھی تھی جس کی وجہ سے اس کی گردن جسم کا بوجھ سہار نہیں پائی اور ٹوٹ گئی۔ تاہم دیگر لوگوں کا ماننا ہے کہ شہری نے ٹھوڑی رکھ کر جسم کو ہلانے جلانے میں ضرورت سے زیادہ زور لگایا جس کی وجہ سے گردن ٹوٹی۔
واضح رہے کہ یہ عجیب و غریب مشق گزشتہ دہائی سے چین بھر میں کافی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس میں ہوا میں لٹک رہے چمڑے کے پٹے پر ٹھوڑی رکھنا ہوتی ہے اور پورے جسم کو ہوا میں معلق کردینا ہوتا ہے۔ اس ورزش کی ایجاد 2017 کے آس پاس ہوئی تھی جس کا مقصد کمر کے درد کو دور کرنا ہوتا ہے۔
صرف ٹھوڑی کے ذریعے ہوا میں لٹکنا ایک غیرمحفوظ اقدام لگتا ہے تاہم اس کا تجربہ کرنے والے کافی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ گردن اور کمر کے درد کے لیے حیرت انگیز علاج ہے۔ دوسری جانب چین اور دیگر ممالک کے ڈاکٹرز برسوں سے اس متنازع ورزش کے خطرات سے عوام کو خبردار کرتے آرہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…