دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے کرانے کے لیے درخواست دائر لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔
درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے۔
استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے، تحقیقات ہونی چاہئیں کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔
واضح رہے کہ 14 مئی کو پاناما لیکس کے کئی سال بعد عالمی رہنماؤں، سیاستدانوں اور دیگر طاقتور افراد کی خفیہ دولت کی تفصیلات کے حوالے سے ’دبئی اَن لاکڈ‘ کے نام سے ایک اور لیک سامنے آئی تھیں۔
تفصیلات تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) طرز کے ایک اور تحقیقاتی کنسورشیم آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے ڈیٹا لیک کی شکل میں جاری کی تھیں۔
دبئی ان لاکڈ کی تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے چوٹی کے امیر افراد کی دبئی میں اربوں ڈالرز کی جائیدادیں موجود ہیں۔
دبئی ڈیٹا لیکس میں 17 ہزار پاکستانی شہری دبئی میں رہائشی املاک کے مالکان کے طور پر ظاہر کیے گئے ہیں۔
ڈیٹا میں پاکستانیوں کی جانب سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کُل سرمایہ کاری کی مالیت ساڑھے 12 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

Recent Posts

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں وزارتیں مانگ لیں

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں 3 وزارتیں مانگ…

27 mins ago

پاک بحریہ نے ہزاروں ڈالرز کی منشیات ضبط کرلی،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات…

29 mins ago

کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اور نوجوان سے زندگی چھین لی

  کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ڈکیتوں نے ایک اور نوجوان سے جینے کا…

1 hour ago

آج والدین کی بے لوث محبت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، مریم نواز کا خصوصی پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ''والدین کے عالمی دن'' پراپنے…

2 hours ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے باہر ہونیوالے حسن علی کی معنی خیز پوسٹ

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے باہر ہونے والےفاسٹ بولر…

2 hours ago

کرکٹر شبمن گل سے شادی کی خبروں پر بھارتی اداکارہ کا ردعمل آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ ردھیما پنڈت نے کہا ہے کہ شبمن گل سے میری…

2 hours ago