سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت


پشاور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایگری کلچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ پشاور پر حملے کے کیس میں بغیر ثبوت کے گرفتار ملزم کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے گرفتار ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملزم دوسری مقدمے میں ملوث نہیں ہے تو فوری رہا کیا جائے۔
انسداد دہشتگردی کے جج اصغرعلی شاہ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایگریکلچر انسٹیٹیوٹ پر 2017 میں حملہ ہوا تھا جس میں انسانی جانوں کا ضیاع اور مالی نقصان ہوا، واقعے کے پانچ سال بعد ملزم حماد الدین عرف ارباب کو گرفتار کیا گیا، جس کے واقعے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔
فاضل جج نے فیصلے میں کہا کہ عدالت کے علم میں آیا ہے کہ سی ٹی ڈی متعدد کیسز میں شہریوں کو بغیر دستاویزی ثبوت کے گرفتار کرتی ہے، سی ٹی ڈی پولیس کا یہ اقدام اختیارات کا غلط استعمال ہے، ایسے اقدامات سے ملکی مفاد کو بھی نقصان ہورہا ہے اور سی ٹی ڈی پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سی ٹی ڈی کے ایسے اقدام سے لوگوں کا عدالتی سسٹم پر اعتماد بھی اٹھ جاتا ہے، تفتیشی افسر آئندہ احتیاط کریں اگر دوبارہ ایسا ہوا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…

1 min ago

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

8 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

10 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

25 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

34 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

37 mins ago