راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک راولپنڈی کے مطابق سرکاری گوداموں میں موجود گزشتہ سال کی گندم خراب ہونے لگی ہے، سرکاری گوداموں میں ایک لاکھ 30 ہزار ٹن سے زائد گندم پڑی ہے۔
آٹا مل مالکان کا کہنا ہے کہ پرانی گندم کا فی من سرکاری ریٹ 47 سو روپے ہے اور کوالٹی بھی ٹھیک نہیں ہے جبکہ نئی گندم کا فی من سرکاری ریٹ 39 سو روپے ہے۔ آٹا مل مالکان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی نئی بمپر فصل آئی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 3 ہزار روپے کی ہے اور کوالٹی بھی سرکاری گندم سے اچھی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رمضان میں آٹا مل مالکان نے اپنی گندم پیس کر حکومت کو سستا آٹا فراہم کیا، رمضان میں سستے آٹے کے 85 کروڑ روپے حکومت کی طرف واجب الادا ہیں۔
آٹا مل مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت سوجی، میدہ، فائن،چوکر کی برآمد کی اجازت دے تو سرکاری گندم خرید سکتے ہیں، حکومت 8 لاکھ ٹن تک گندم برآمد کرنے کی اجازت دے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…