سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب کرلیا . ضیا لنجار نے کہا ہے کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی اداروں اور دیگر کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے اور قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے اور منتقلی کے اجازت ناموں کی چھان بین کی جائے .


صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے، زونل ضلعی کنٹرول رومز اور تھانا جات وائر لیس کنٹرول رومز روابط مزید مؤثر بنائے جائیں .
ان کا کہنا ہے کہ مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں کی فہرستوں کا جائزہ لیا جائے، سادہ لباس اہلکاروں پر مشتمل نگران ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں .

. .

متعلقہ خبریں