خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے .
نجی ٹی وی دنیا نیوزنے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لئے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا ، بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں .

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیا، مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں