ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار


ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے خلاف کارروائی کر کے 250 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق گرفتاریاں دارالحکومت تہران سے کی گئیں جن میں 3 یورپین شہری بھی شامل ہیں، یہ افراد شیطان پرستی کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔
ایرانی نیوز ایجنسی نے اس حوالے سے لکھا کہ تہران میں شیطانی نیٹ ورک ٹوٹ گیا۔ 146 مرد اور 115 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے، ایران میں اسلامی قوانین کے تحت ممنوع شراب اور دیگر طرح کی منشیات بھی ضبط کی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے دوران 73 گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کے کپڑوں، سر، چہرے اور بالوں پر شیطانی نشانات بنے ہوئے تھے اور یہ افراد غیر مناسب اور نازیبا حالت میں تھے۔ایرانی نیوز ایجنسی نے اس حوالے سے کچھ تصاویر بھی شائع کی ہیں جن میں ماسک دکھائے گئے ہیں اور شرٹس پر بھی کھوپڑیوں کے ماسک بنے ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی ایران میں کئی مرتبہ ایسے اجتماعات اور پارٹیوں پر چھاپا مار کر گرفتاریاں کی جاچکی ہیں جہاں شراب موسیقی اور نشے کا استعمال ہو رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق 2007ء میں پولیس نے تہران میں ایک کانسرٹ پر چھاپا مار کر 230 افراد کو گرفتار کیا تھا جس کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اس پارٹی میں لوگ خون پی رہے تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جولائی 2009ء میں شمال مغربی صوبے اردبیل میں پولیس نے تین افراد کو شیطان کی پوچا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 days ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 days ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 days ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 days ago