ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 30 مارچ کو آخری بار ایک ساتھ نیو یارک میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ معروف فنکار جوڑی لاس اینجلس میں رہنے کے باوجود گزشتہ 47 دنوں سے علیحدہ علیحدہ گھروں میں قیام پذیر ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز نے اپنے گھر میں ہی رہائش اختتار کی ہے جبکہ ان کے شوہر و اداکار بین ایفلیک گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لاس اینجلس میں ہی اپنے دوسرے گھر میں رہ رہے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ فنکار جوڑی لاس اینجلس میں منعقدہ ایک تقریب میں الگ الگ پہنچے تھے جس کے بعد سے ان کی علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔ تاہم اس تقریب کے دوران انہوں نے طلاق سے متعلق گردشی خبروں کی تردید کرنے کے لیے شادی کی انگوٹھی پہن رکھی تھی لیکن اس حوالے سے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا۔
علاوہ ازیں رواں سال جینیفر لوپیز فیشن ایونٹ میٹ گالا 2024 کی شریک چیئر مین تھیں اس کے باوجود بین ایفلیک نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔میڈیا ذرائع کے مطابق بین ایفلیک میٹ گالا میں اسی لیے نظر نہیں آئےکیونکہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سال 2022 کے جولائی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے پہلا رومانس ناکام ہونے کے 18سال بعد شادی کرلی ۔51سالہ ایفلیک اور 54سالہ جینیفر کی پہلی بار 2002 میں فلم ’’گگلی‘‘ کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔
بعد ازاں دونوں نے 2003 کی اپنی طے شدہ شادی کو ملتوی کر دیا تھا اور پھر 2004 میں ان کا رشتہ ختم ہونے کا علان سامنے آیا تھا۔

Recent Posts

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

13 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

26 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

32 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

37 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

44 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

49 mins ago