کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا . محکمہ اینٹی کرپشن کے عملے کے امتحانی مراکز کے دورے کرکے شکایات کا جائزہ لینا شروع کردیا ،،ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں شکایات ملی ہیں کہ کوئٹہ میں امتحانی مراکز فروخت ہورہے ہیں .

ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ صوبائی حکومت کو یہ شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے رقم لیکر انہیں نقل کرائی جارہی ہے . اور بھاری رقوم کے عیوض امتحانی مراکز فروخت ہورہے ہیں .
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کے عملے نے چار اسکولوں کے امتحانی مراکز کے دورے کرکے شکایات کا جائزہ لیا اور اسپیشل اسکول میں عملے کے دو اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا ہے ،ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ جو بھی امتحانی مراکز کی فروخت میں ملوث پایا گیاتو اس کے خلاف مقدمہ درج کریں گے . ڈی جی اینٹی کرپشن نے مزید بتایا کہ بلوچستان تعلیمی بورڈ میں مخصوص امیدواروں کو اضافی نمبر دئیے جانے کی شکایات بھی ملی ہیں اس حوالے سے جلد تحقیقات شروع کررہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں