بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ڈیموں سے متعلق خصوصی آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا ہے محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق 100 ڈیموں میں سے 26 ڈیموں پر تعمیر کا کام 2018 کے بجائے 2021 میں مکمل ہوا، تاخیر کے باعث لاگت میں 26کروڑ 10لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر سے پراجیکٹ امپلی مینٹیشن یونٹ اور سپروژن اخراجات میں 13 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا
جبکہ ٹھیکیداروں سے سکیورٹی کی مد میں 12کروڑ روپے کی کٹوتی نہیں کی گئی محکمہ خزانہ کے ذرائع نے یو این اے انکم ٹیکس کی مد میں ٹھیکیداروں سے 99 لاکھ روپے کم کاٹے گئے جبکہ نان شیڈولڈ ریٹس کی مد میں11کروڑ 26لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں مزید برآں آڈیٹ رپورٹ میں ذمیداروں کا تعین کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے

Recent Posts

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

3 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

11 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

20 mins ago

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

46 mins ago

خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ…

57 mins ago

حکومت کے کم از کم 7 ارکان آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ…

1 hour ago