الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کا تین سو الیکٹرک بائیکس کی بجائے اپلائی کرنے والی تمام خواتین کو بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے .

تفصیلات کے مطابق الیکٹرک بائیکس کے لیے خواتین کا کوٹہ تین سو کی بجائے آٹھ ہزار انتالیس کر دیا گیا ہے ، صوبائی وزیر بلال اکبر خان کہنا ہے کہ پہلے سے موجود ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر کریں گے اور سڑکوں پر اوور لوڈنگ روکیں گے ، اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں کا سالانہ دو سے تین ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے .

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سموگ کے پیش نظر لاہور میں 27 الیکٹرک بسیں رواں سال جبکہ سو ماحول دوست بسیں آئیندہ سال مئی میں سڑکوں پر ہونگی . دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرکے شکنجہ کسا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں