ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ تشدد کر کے ہاتھ توڑ ڈالے .

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول غریب آباد پشاور میں ملزم سیف اللہ ویڈیو بنارہا تھا کہ طلباء نےآپس میں باتیں شروع کردیں، طلباء کی باتوں سے ویڈیومیں خلل پڑنے سے استاد بپھر گیا اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،سکول ٹیچر نے طلبا کوڈنڈیں مارے اور ہاتھ توڑ ڈالا .

طلبا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں