جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان ترین کی ایک بار پھر سیاسی میدان میں واپسی ہو گئی ہے . وزیراعظم شہباز شریف نے جہانگیر خان ترین کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا ہے .

اکنامک ایڈوائزری کونسل کے دیگر ارکان میں ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر اور سلمان احمد بھی شامل ہیں .

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے 8 فروری کے عام انتخابات میں اپنی دونوں نشستوں پر شکست کے بعد پارٹی سربراہی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں