آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو زیادہ معاوضہ دے کر لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا . لاہور میں سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا لاہور اور اسلام آباد کے سپورٹس جرنلسٹس کے درمیان میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہا کہ پی سی بی، فینز اور ہماری خواہش ہے کہ پی ایس ایل ایک کامیاب لیگ بنے .

انکا کہنا تھا کہ پی سی بی سمیت ہم سب کا ایک ہی مقصد پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا ہے . آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو زیادہ معاوضہ دے کر لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا . انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پی سی بی کمرشلی طور پر پی ایس ایل کے ونڈو کے حوالے سے اچھا فیصلہ کرے گا . اگر پی ایس ایل کے حوالے سے اچھے فیصلے ہوں گے تو انہیں ہم سراہیں گے .

سی ای او لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے ساتھ اور پلے آف بیرون ملک کروانے سے اگر پی سی بی کو لگتا ہے کہ پی ایس ایل اس طرح کامیاب ہوگا تو ہم سپورٹ کریں گے . ان فیصلوں کے ساتھ ساتھ کمرشل مواقع بھی دیکھنے چاہئیں . عاطف رانا نے کہا کہ پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حارث رؤف کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے . پورے 25 کروڑ عوام کی امیدیں اور دعائیں حارث رؤف سے وابستہ ہوتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں