پاکستان

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54 کروڑ ڈالر پتی کی درآمد پر خرچ کر ڈالے ۔

🚨 New Plan Ready for Imran Khan's Release | Ali Muhammad Khan’s Blazing Media Talk 🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال 10ماہ میں پاکستانیوں نے 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر چائے کی درآمد پر خرچ کردئیے،جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے 17 فیصد زائد ہے ،گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں 46 کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد ہوئی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 10 ماہ میں 15 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 66 ٹن چائے درآمد ہوئی،گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں 1 لاکھ 90 ہزار 830 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی ،مارچ 24 کے مقابلے اپریل 24 میں چائے کی درآمد میں 10 فیصد کمی ہوئی،اپریل 24 میں 5 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی،مارچ 24 میں 5 کرور 85 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی ۔

متعلقہ خبریں