پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کی کمرشل لانچنگ کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آفیشل ”لوگو“ کی رونمائی کی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی کے بارے میں معلوماتی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لئے سی بی ڈی اور 15 آئی ٹی اور ایجوکیشن کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے۔ سی بی ڈی کے سی او او منصور جنجوعہ اور ملکی اور غیر ملکی اداروں کے نمائندگان نے ایم او یوز پر دستخط کئے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا نمایاں مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سی ای او سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی عمران امین نے این ایس آئی ٹی کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔سی ای او عمران امین نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا ڈیٹا سنٹرنواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جا رہا ہے۔ چین، امریکہ، ترکی اور دیگر ممالک کے سفیروں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام معزز سفیروں، صوبائی وزراء اور دیگر شرکاء کو تقریب خوش آمدید کہا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 days ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 days ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 days ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 days ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 days ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 days ago