اب کسی بھی غریب کو اپنے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی، فیصل سلطان

(قدرت روزنامہ)ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اب کسی بھی غریب کو اپنے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت صحت سہولت پروگرام کا اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے جبکہ ویڈیو لنک پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور کے پی کے صوبائی وزیر تیمور ظفر جھگڑا نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام حکومت کا ایک انقلابی پروگرام ہے، صحت سہولت پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت فاٹا تھرپارکر، کے پی کے آزاد جموں کشمیر کے تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سات اضلاع کے لوگوں کو بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت تمام لوگوں کو مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں۔ اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے تمام مستقل رہائشیوں کو جنوری 2022 سے ہیلتھ کارڈ کی سہولت موجود ہو گی۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے فارما سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ جب ایکسپورٹ زیادہ نہ ہوں تو کرنسی پر پریشر آتا ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تین سو ملین ڈالر کی صنعت پانچ ارب ڈالر سے بھی اوپر جاسکتی ہے ، فارما میں ہم دنیا میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں ، اعلیٰ معیار اور بین الاقومی لیول کو میٹ کرنا ضروری ہے ، ہمارے صارف کی بھی ہم سے امیدیں ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ یہ انویسٹمنٹ اگر بہتر معیار میں ڈالیں گے تو ہرسطع پر بہتری آئے گی ، ضروری ادویات کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے پالیسی کی واقعی ضرورت ہے ، اس صنعت کی ساخت کو بہتر کرنے کیلئے ایتیکل مارکیٹنگ انتہائی اہم ہے ، ڈریپ میں بہتری کی گنجائش ہے جس میں اپ گریڈشن انتہائی ضروری ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نئی کمپنی کو رجسٹرڈ کروانے سے متعلق آسانی پیدا کریں گے ، ریسرچ پر بھی کام ملک کیلئے ضروری ہے ، جدت، ریسرچ اور تحقیق پر کام لازم ہے ، نئی ادویات پاکستان میں بنیں اور بین الاقومی سطع پر جائیں گی تو ملک اوپر جائے گا۔

Recent Posts

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

3 mins ago

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

6 mins ago

بی ایم سی واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج وشیلنگ کی تحقیقات کی جائے ،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…

8 mins ago

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

10 mins ago

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…

14 mins ago

بلوچستان میں الیکشن نہیں، جس نے جتنا پیسہ لگایا وہ کامیاب ہو گیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…

14 mins ago