کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی


بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ پر طلبا کو ریسیو کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحفاظت وطن واپس آنے والے طلبا سے ملاقات اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان سے بشکیک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے معلومات لیں اور مسائل پوچھے۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبا قوم کے بچے ہیں، وزیراعظم نے اس واقعے کے فوری بعد پاکستانی طلبا کے تحفظ کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، اللہ تعالٰی کا شکر ہےکہ یہ بچے بحفاظت وطن واپس آنے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرغزستان میں موجود دیگر طلبا کو بھی پاکستان واپس لایا جائے گا، ہماری سب سے پہلی ترجیح پاکستانی طلبا کی بحفاظت وطن واپسی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ انشاءاللہ کل مزید پروازوں کے ذریعے طلبا کو وطن واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور امیر مقام بھی کل کرغزستان جائیں گے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

6 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

13 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

23 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

48 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago