آواران گوادر پورٹ کیلئے گیٹ وے اور بلوچستان کا سنگم ہے، رکن صوبائی اسمبلی


بیلا(قدرت روزنامہ)آواران گوادر پورٹ کیلئے ایک گیٹ وے اور پورے بلوچستان کا سنگم ہے، پنجگور مشکے بیلا آواران نال روڈ مکمل ہونے سے دو ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں مدد ملے گی ضلع آواران ترقی کے منازل طے کرے گا آواران بیلا سڑک کی تعمیر آواران کے لوگوں کی معاشرتی اور معاشی بہتری کا ذریعہ ہوگی، بہت جلد آوران کے لوگوں کو بجلی فراہمی کی خوشخبری ملے گی سڑکوں کی تعمیر سے ایک جدید دنیا قائم ہوگی عوام کی طاقت سے کامیاب ہوا اور عوام کے درمیان رہ کر عوام کی خدمت کروں گا کئی دہائیوں سے عوام پر مسلط قوتوں کو آوران کے عوام نے مسترد کردیا ہے مخالفین عوامی مفادات کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ نے یو این اے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین دو بار وزارت اعلی اور اہم عہدوں پر فائز رہے لیکن ان کی توجہ صرف ٹرانسفر پوسٹینگ تک محدود رہی موجودہ دور میں بھی موصوف سینیٹر بلوچستان حکومت اور وفاق میں اتحادی ہیں اور الزام تراشیاں مجھ پر کی جارہی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل غریب بلوچوں کا روزگار ہے اقتدار میں بیٹھے لوگ ان غریبوں کے روزگار کے مسائل حل کریں ضلع آواران کی قسمت جاگ اٹھی ہے۔ نیشنل پارٹی کا کارکن ہوں کارکن بن کر عوام کی خدمت کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع آواران میں ڈیم کی تعمیر سے 24 ہزار ایکڑ زمینیں آباد ہوں گی جس سے علاقے میں سبز انقلاب اور خوشحالی ہوگی ڈیم اور سڑکوں کی تعمیر سے آواران میں خوشحالی آئے گی گروک سے نال تک خطیر رقم سے سڑک کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی متوسط طبقے سے ہیں ہم امید کرتے ہیں میر سرفراز بگٹی متوسط طبقے کی آواز بنیں گے ہم اپوزیشن کے بینچوں پر ہیں ہم تعمیری اور جائز تنقید کریں گے ہماری سوچ مثبت ہے نیشنل پارٹی عوامی پارٹی ہے عوام نے منتخب کیا ہے عوام کی بلاامتیاز و بلاتفریق خدمت کریں گے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

8 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

15 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

30 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

36 mins ago

وندر سے ایک شخص لاپتہ

لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا، اس حوالے…

42 mins ago

جعفرآباد،محبت شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

جعفرآباد(قدرت روزنامہ)جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادکی فائرنگباپ بیٹا جاں بحق۔ملزمان فرارپولیس نے لاشوں…

49 mins ago